the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

ممبئی، ۱۵؍جون: (بی این ایس) مہاراشٹر کا انتظامی ہیڈ کوارٹر (منترالیہ) منگل کو اس وقت ہکا بکا رہ گئے جب یہاں یکے بعد دیگرے پے درپے تین لوگوں نے خودکشی کی کوشش کی۔ اس میں بھی تعجب کی بات یہ ہے کہ یہ ساری واردات محض آدھے گھنٹے کے اندر اندر وزیر اعلی فڑنویس کے دفتر کے باہر رونما ہوئی ۔ سب سے پہلے دلیپ مورے نام کے کسان نے خاندانی وجوہات کی بنا زہر پی کر خودکشی کی کوشش کی۔ مورے اورنگ آباد سے ممبئی آئے تھے وہ اپنے بھائی کے قتل کی تحقیقات کروانا چاہتے ہیں ساتھ ہی انہیں اپنے کھیت میں کنواں کھدوانے کے لئے مالی مدد کی ضرورت ہے۔ مورے کو علاج کے جی ٹی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے. ساتھ ہی وزیر اعلی نے



معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ جبکہ دوسرے معاملے ممبئی کے 'ملنڈ میں رہنے دنیش پڑايا نے خود کشی کی کوشش کی تحقیقات میں سامنے آیا کہ دنیش اس گھر سے کچھ دوائیں کھا کر آیا تھا کیونکہ وہ گھر کے مسائل سے پریشان تھا۔ پولیس نے علاج کے لئے دنیش کو سینٹ جارج ہسپتال میں داخل کرادیا ہے۔تیسرے معاملے میں جلگائوں کے طالب علم ہیرالال ڈھاكے نے منترالیہ کی چوتھی منزل سے کود کر جان دینے کی کوشش کی لیکن اسے  وقت پر بچا لیا گیا. BMM کی تعلیم حاصل کر رہا ہیرالال اسکالر شپ کے لئے منترالیہ کا چکر کاٹ رہا تھا ۔ ان تینوں واقعات میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ پے در پے اس واقعے میں ملوث شخص کو سرکاری عملہ کو بچانے میں کامیابی ملی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.